ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس شمال مشرقی کے لوگوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مصروف عمل: راہل گاندھی

کانگریس شمال مشرقی کے لوگوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مصروف عمل: راہل گاندھی

Tue, 06 Mar 2018 12:51:43    S.O. News Service

نئی دہلی5 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ کے لوگوں کے مینڈیٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور علاقے کے لوگوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ شمال مشرقی کے ان تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لئے گزشتہ ہفتہ کو اعلان کے نتائج میں جہاں کانگریس ناگالینڈ اور تری کا اکاؤنٹ نہیں کھل پائی وہیں میگھالیہ میں 21 سیٹوں کے ساتھ وہ سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود حکومت نہیں بنا پا رہی ہے۔راہل نے ٹوئٹ کر کہاکہ کانگریس پارٹی تریپورہ ، ناگالینڈ اور میگھالیہ کے لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم شمال مشرقی ریاست بھر میں اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے اور لوگوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں پارٹی کے لئے کام کرنے والے ہر کانگریس کارکن کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔


Share: